Published: 13-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی سے امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 164حاصل پور،چوہدری نعیم الدین گڈو وڑائچ،سابق چیئرمین چوہدری کلیم اللہ وڑائچ،چوہدری وسیم الدین وڑائچ گورالی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات حلقہ این اے 164کے لئے ایک ارب کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری۔مختلف پراجیکٹس مکمل ہونگے۔چوہدری نعیم الدین گڈو وڑائچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری مونس الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرینگے۔