میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز کی بریت عمرانی انتقام کے منہ پر طمانچہ، نوابزادہ طاہر الملک

Published: 13-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ (ن)ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف، مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد میاں حمزہ شہباز شریف کی بریت حق و سچ کی فتح ہے، ہم مسلم لیگ ن ضلع گجرات سمیت ملک بھر کے تمام ن لیگیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں سوائے مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے کچھ نہیں کیا، الحمد للہ آج اعلیٰ عدالت نے میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف کے خلاف بنائے گئے جھوٹے منی لانڈرنگ کیس کو میں انہیں باعزت بری کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مقدمات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب قائد مسلم لیگ ن میاں نوا ز شریف بھی تمام تر مقدمات سے باعزت بری ہو کر وطن واپس آئیں گے اور ملک وقوم کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن لیگ واحد جماعت ہے جو جب بھی اقتدار میں آئی عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا گیا، میاں شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور اقتدار میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا سیلاب متاثرین کے نقصانات کا بروقت ازالہ کیا گیا، نوابزادہ طاہر الملک نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروانے والے آج عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ان کے تمام جھوٹے اور فریب پکڑے جا چکے ہیں اور وہ خود مقدمات میں پھنس چکے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات