چوہدری حسین الٰہی سے لاہور میں عمائدین کی ملاقاتیں، ترقیاتی کاموں بارے مشاورت

Published: 13-10-2022

Cinque Terre

لاہور (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا لاہور ظہور الٰہی ہاؤس میں مصروف ترین دن، عمائدین سے ملاقاتیں، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری حسین الٰہی سے گجرات سے آئے عمائدین کی ملاقاتیں اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کرتے رہے،چوہدری حسین الٰہی سے مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد اکرم لنگڑیال، چوہدری امجد مہر ٹھمکہ نمبردار،چوہدری مقصود گجر، ڈاکٹر سید علی اکبر شاہ، میاں سعید انور انصاری، میاں ندیم اقبال سرہالی، چوہدری رضوان، چوہدری محمد زمان وڑائچ،چوہدری آصف وڑائچ دیگر عمائدین نے ملاقاتیں کیں چوہدری محمد اکرم لنگڑیال نے جلالپور جٹاں موہلہ لنک روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی آف گجرات لنک اخلاص گڑھ روڈ کے مسائل بارے آگاہ کیا چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی، چوہدری امجد مہر ٹھمکہ نے ٹھمکہ لنک روڈ کی تعمیر پر اظہار تشکر کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور باہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی مسائل بارے آگاہ کیا، چوہدری مقصود گجر نے یوسی بھراج کے دیرینہ مسائل بارے گفتگو کی اور فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دی، میاں سعید انور انصاری نے جلالپور جٹاں کے صفائی اور سیوریج کے مسائل جبکہ چوہدری محمد زمان وڑائچ نے گجرات کے لوگوں کے مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا ایم این ا ے چوہدر ی حسین الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں لاہور، گجرات اور اسلام آباد ہر وقت گجرات والوں کے لئے بیٹھا ہوں اور کوشش ہے کہ ہر مسئلہ کو عوام کی دہلیز پر حل کروں، حلقہ کا دورہ صرف فاتحہ خوانی یا ملاقاتوں کے لئے نہیں کرتا بلکہ مسائل کو دیکھتا اور انہیں نوٹ کرتا ہوں انشاء اللہ حلقہ کو مسائل فری بنا کر دم لوں گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات