Published: 13-10-2022
گجرات(ارشد محمود سے)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن(ر) صفدر اعوان کی ہدایت پر صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے نوجوان سیاسی راہنما چوہدری شاویز گونا چھالے شریف کومسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل گجرات کا صدر نامزد کردیا ہے، نوابزادہ طاہر الملک نے چوہدری شاویز گونا کو تحصیل صدر یوتھ ونگ کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز کوٹھی نواب صاحب میں منعقد ایک تقریب میں دیا، نوابزادہ طاہر الملک نے چوہدری شاویز گونا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو تحصیل گجرات میں مضبوط اور فعال بنائیں،چوہدری شاویز گونا نے کہاکہ وہ مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن صفدر اعوان اور صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک کے دلی مشکور ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ قیادت نے انہیں جو ذمہ داریاں سونپی ہیں پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ یوتھ ونگ کو تحصیل گجرات میں متحرک کریں گے اور پارٹی کی نیک نامی میں اضافہ کا باعث بنیں گے، چوہدری شاویز گونا نے کہا کہ ان کی بھر پور کوشش ہو گی کہ وہ ضلعی صدر یوتھ ونگ اور دیگر ن لیگ یوتھ ونگ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ن لیگ یوتھ ونگ کو ضلع بھر میں تمام جماعتوں سے نمایاں بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، اس موقع پر نوابزادہ اصغر علی، چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ، چوہدری کاشف محمود فتح پور، جنرل سیکرٹری ضلع گجرات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری احسن اصغر مکیانہ بھی موجود تھے۔