الیکشن پر راضی ہوں، عہدہ چھوڑنے کو تیار، جاوید بٹ

Published: 13-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ نے گجرات پریس کلب میں صحافیوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ شیخ شفیق، شیخ افضال الرحمن،یعقوب ڈار ودیگرسبھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں مگرہم گجرات میں پاورفل تاجرکمیونٹی کانمائندہ مقررکرناچاہتے ہیں جس کیلئے میں اپناعہدہ بھی چھوڑنے کوتیارہوں بسم اللہ کریں کمیٹی بناکرالیکشن کرائے جوبھی الیکشن جیتے گا اس کوہارپہناکرویلکم کرینگے مگرتاجروں کی فلاح وبہبود پرکوئی کمپرومائزنہیں کیاجائے گا اورنہ ہی کسی سے الحاق ہوگا،سیاسی دخل اندازی کی بجائے تاجروں کے ووٹ سے آگے آئیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں،یہ کہیں نہیں لکھاکہ سیاسی عہدیدارالیکشن نہیں لڑ سکتا مگر اس کیلئے تاجروں کی بھی تو حمایت ضروری ہے نا؟

آج کا اخبار
اشتہارات