بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی دس سالہ طالبہ حاملہ ہوگئی

Published: 24-09-2022

Cinque Terre

نیو دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بورڈنگ اسکول میں زیر تعلیم اجتماعی ذیادتی کا شکار بننے والی دس سالہ طالبہ حاملہ ہوگئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  مہاراشٹرا میں دیہاتی بچوں کیلئے قائم آشرم شالہ کے نام سے قائم بورڈنگ اسکول میں 10 سالہ طالبہ کے ساتھ ذیادتی کرنے والے 11 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں اسکول کا ہیڈ ماسٹر بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ پیش آنے والی ذیادتی کا انکشاف اس دوران ہوا جب وہ دیوالی منانے کیلئے چھٹیوں پر گھر گئی اور اس دوران گھر والوں سے پیٹ درد کی شکایت کی۔

بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج حکام کی جانب سے بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی گئی،پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید دس بچیوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آئے جس کے حوالے سے تحقیات جاری ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا  میں دیہاتی بچوں کیلئے آشرم شالہ کے نام سے ایک ہزار اسکول قائم ہیں جہاں ساڑھے چار لاکھ کے قریب بچے تعلیم زیر تعلیم ہیں جن میں لڑکیوں کی تعداد 2لاکھ ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت نیشنل کانگریس پارٹی نےواقعے  پر شید ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف تحقیات بلکہ اسکولوں میں موجود تمام بچوں کا طبی معائنہ کرانے کا  مطالبہ کیا ہے۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات