Published: 14-10-2022
لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے جشن نیزہ بازی کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر منتظمین و شائقین نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ انہیں پگ پہنائی گئی۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاء محی الدین، چوہدری طارق زمان کائرہ، چوہدری ساجد زمان کائرہ، نوید زمان کائرہ، چوہدری حمزہ قمر کائرہ، چوہدری ماجد فاروق پسوال،چوہدری امجد کملہ، یاسر چیئرمین جھنڈے والی، بابر شہباز نمبر دار، ارشد ممبر پنجن کسانہ، حاجی ارشد کوٹلہ سارنگ، چوہدری ساجد گورسی، چوہدری اشفاق گورسی، حاجی فاروق احمد گورسی و دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری قمر زمان کائرہ کی نیزہ بازی کی تقریب میں آمد کے بعد گھڑ سواروں نے اپنے دیدہ زیب گھوڑوں کے ہمراہ اپنے کمالات دیکھائے۔ قمر زمان کائرہ خوشگوار موڈ میں نیزہ بازی کی اختتامی تقریب میں شریک تھے۔ نیزہ بازی کی اختتامی تقریب میں شریک شائقین چوہدری قمر زمان کائرہ کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ ڈھولوں کی تھاپ اور مدھر دھنوں کے سلسلہ نے بھی شائقین کو مسرور کیے رکھا۔