Published: 14-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) جسوکی پلازہ مسمار، اغوا کیس میں ہائیکورٹ لاہور نے ملزمان سابق ناظم گولیگی سابق چیئرمین جسوکی چوہدری صفدرممتاز سندھو، فلک شیر، شہباز، اسلم تارڑ،حسنین اور قاری کی ضمانتیں کنفرم کردی۔ملزمان کی طرف سے قاضی ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ، صفوان عباس بھٹی، سجاد تارڑ ایڈووکیٹ سمیت درجنوں وکیل پیش ہوئے۔