عمران خان کا حقیقی آزادی مارچ ملک کی تاریخ بدل دے گا، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 15-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر ایم پی اے چوہدری سلیم سرر جوڑا نے یو سی 1 سلام نگر میں ملک عادل اور چوہدری بوٹا کی طرف سے کئے گئے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیطرف سے حقیقی مارچ کا متوقع اعلان ملک کی تاریخ بدل دے گا۔ عوام حقیقی مارچ میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام وفاقی حکومت سے چھٹکار احاصل کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وفاقی حکومت آئی ہے انہوں نے مقدمے ختم کروانے کے ساتھ ساتھ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ بجلی کے بلوں، اوورچارجز وصول کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مارچ کے لئے عمران خان کا پیغام ہر گھر پہنچایا جائے گا۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ میرا دامن صفاف ہے۔ مجھے جتنے بھی فنڈز ملے گا ایمانداری سے لگائے گئے ہیں۔ دس دس کروڑ روپے کے فنڈز سے بارہ بار کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے گئے۔ میں نے کمیشن نہیں لی اور گجرات سٹی میں ترقیاتی کاموں میں کمیشن کا باب ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان ملک کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عمران خان ہی نجات دہندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان ختم ہو گیا تھا۔ صحت کارڈ متعارف کرایا گیا۔ ہر شخص کے لئے 10 لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے یو سی 7 محلہ نیامت پورہ میں بھی ڈیرہ واثق ناواں کی میزبانی میں بڑھ اکٹھ سے خطاب کیا۔ چوہدری لیاقت علی نواں، چوہدری اشفاق نواں، چوہدری سجاد حیدر، چوہدر ی مہدی، چوہدری محبوب، چوہدری ساجد گھمن، فضل بھٹی، طارق حسین کھوکھر بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات