نوابزادہ طاہر الملک کی ڈیرہ اجنالہ پر عمائدین سے ملاقاتیں

Published: 17-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے گاؤں اجنالہ میں اپنے ڈیرہ پرگزشتہ روز مصروف ترین دن گزارہ، حلقہ پی پی28کی مختلف یونین کونسلز سے آئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، علاقائی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیا گیا، ملاقاتیں کرنے والوں میں سابق چیئر مین چوہدری کاشف محمود فتح پور، چوہدری شاویز گونا چھالے شریف، چوہدری عثمان چوہان سرہالی خورد، چوہدری علی بھنگرانوالہ، چوہدری عمر ثقاف اعوان شریف، چوہدری ایاز اجنالہ، چوہدری نشاور رشید وڑائچ، ملک مہد ی اعوان شریف، چوہدری بلال ممبر کالس ودیگر راہنما موجود تھے، یونین کونسل بارو، یونین کونسل فتح پور، یونین کونسل کڑیانوالہ، یونین کونسل اجنالہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات