Published: 17-10-2022
لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) وزیر اعظم کے مشیربرائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے حلقہ میں مصروف دن گزارا۔ ان سے ڈیرہ کائرہ پر مختلف وفود نے ملاقات کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ حلقہ کے دورہ کے دوران سیدا گول میں چوہدری غلام غوث کی والدہ کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار رتعزیت کی، شہر میں شیخ نثار کی وفات پر ان کے اہل و عیال سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی، نندووال میں چوہدری ریاست علی آف نندووال کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ چکوڑی بھیلوال میں چوہدری ارشد کے چچا کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، چوہدری عدیل اکرم کے والد کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا۔ محمود چمنہ میں چوہدری عاشق کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ راجہ افضل کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔