Published: 18-10-2022
لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ڈیفنس سی کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار قاسم کے شہید ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہید اہلکار قاسم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار قاسم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے اور شہید اہلکار قاسم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔