Published: 18-10-2022
اسلام آباد (آصف علی بھٹی سے) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عاطف عظمت سید بیووالی کی اسلام آباد میں برطانیہ کے پاکستان میں نمائندہ مارک رساور ہنگری کے سفیر کرنل گبور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں، پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، عاطف عظمت سید نے برطانیہ کے نمائندہ مارک رس اور ہنگری کے سفیر کرنل گبور کو گجرات کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور نومبر میں آنے کی یقین دہانی بھی کروائی، عاطف عظمت سید نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوسرے ممالک سے مفاہمت کیساتھ چلنے کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے دو طرفہ تعلقات تاریخی طور پر دوستی، تعاون اور بہت سے اہم امور پر نظریات میں یکسانیت کے حامل ہیں عاطف عظمت سید نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری نے بین الاقوامی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں قریبی تعاون کو برقرار رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی اوورسیز کی بڑی آبادی آباد ہے پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کامن ویلتھ آف نیشنز کے رکن ہیں۔