Published: 18-10-2022
گجرات (محبوب عالم) جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران گجرات ملک بابر نسیم نے انجمن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوے کہاہے کہ گجرات شہر میں سٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جائے۔مسلم بازار صرافہ بازار اور دوسرے بازارون مین نئی ٹف ٹائلز لگائی جائیں،مسلم بازار میں پولیس اور لیڈی پولیس کا گشت بڑھایا جائے تا کہ چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔گلزار مدینہ روڈ اور ریلوے روڈ کو بھی جلد تعمیر کیا جائے آپکی کاوشوں سے گجرات شہر میں سیوریج کے نے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے جس سے بہتری آئیگی۔لیکن گجرات کارپوریشن کی کارکردگی کو بھی بہتر کیا جائے۔سرائے عالمگیر،کھاریاں،جلالپور جٹاں،لالہ موسیٰ،ٹانڈہ منگووال سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کے تہہ دل سے مشکور ہین۔میں امید کرتا ہون کہ تاجروں کے یہ تما جائز مسائل فوری حل کئے جائیں۔