Published: 18-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگکے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کا حلقہ میں مصروف ترین دن، عمائدین سے اجنالہ ہاؤس اور حلقہ میں ملاقاتیں، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی مسائل سنے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گاؤں دھریکڑی میں مسلم لیگی راہنما و ممتاز بزنس مین چوہدری ضمن اقبال دھریکڑی، سابق چیئرمین چوہدری نثار اقبال پیروشاہ، پیر صفدر حسین شاہ، چوہدری ارشد کھوڑی سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ الیکشن کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی اس موقع پر چوہدری زاہد اکبر اجنالہ، ملک بلال جاذب، چوہدری ظہیر بھروال موجود تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے کھوڑی رسولپور میں چوہدری ارشد کی تیمار داری کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی انہوں نے دھریکڑی میں حاجی محمد انور کی وفات پر،پیر صفدر شاہ کے بھائی کی وفات پر، کھوڑی رسولپور میں مرزا رشید کھوڑی سے تعزیت، مہر خادم دھریکڑی سے تعزیت، ڈاکٹر کامران سے والد کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔