Published: 18-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)ملک میں سیلاب کی بد ترین تباہی کے بعد لاکھوں افراد بے یارو مددگار زندگی گزارنے ہر مجبور ہیں۔ مصیبت کی ہر گھڑی میں جماعت اسلامی ہمیشہ کی طرح امدادی سرگرمیوں میں صف اول میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز الفلاح اوسلو ناروے کی طرف سے 13 لاکھ روپے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے چوھدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات)کو پیش کئے۔ اس موقع پر محترم سید عبد اللہ شاہ، ڈاکٹر خالد محمود ثاقب سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع گجرات، ڈاکٹر سید حیدر علی(امیدوار پی پی 29)، سید حارث شاہ،راجہ ساجد شریف(سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات) اور محمد محسن بھی موجود ہیں جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کروڑوں روپے کی اشیائے خوردونوش جن میں پانی،دودھ، دالیں، چاول، گھی، بستر،مچھردانیاں ودیگراشیاء شامل ہیں، صوبہ خیبر پختونخواہ، بلوچستان، جنوبی پنجاب،سندھ کے ہزاروں سیلا ب زدگان کوفراہم کرچکی ہے اورانشاء اللہ آخری سیلاب متاثرہ کی بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔