جرمنی مقیم ممتاز کاروباری شخصیت ندیم بٹ کا پریس کلب دورہ

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) جرمنی کی ممتاز کاروباری شخصیت ندیم بٹ نے گجرات پریس کلب کا دورہ کیا صدر پریس کلب ملک شفقت اعوان، ارشد بٹ،اعجاز شاکر نوازش علی نوازش، عابد شاہ،اور علی شاہ نے ان کا استقبال کیا ندیم بٹ نے کہاکہ گجرات پریس کلب صحافیوں کا ایک بہترین ادارہ ہے پریس کلب کے قائدین بہترین طریقے سے ہر سال کابینہ تشکیل دیتے ہیں کابینہ بھی صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی ہے گجرات پریس کلب پیشہ وارانہ اور بہترین صحافیوں پر مشتمل ہے انہوں نے کہاکہ میں دوسری مرتبہ پریس کلب آیا ہوں صحافیوں کے اتحاد و اتفاق دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہو اہوں اس موقع پر ندیم بٹ نے پریس کلب کے لیے فنڈز بھی دئیے۔

آج کا اخبار
اشتہارات