منہاج القرآن کا 42 واں یوم تاسیس عوامی تحریک کے زیر اہتمام تقریب

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 42ویں یوم تاسیس کے موقع پر گزشتہ روز پروقارتقریب کاانعقاد کیاگیا پاکستان عوامی تحریک گجرات سٹی کے صدرچوہدری امجد اقبال کی قیادت میں سٹی صدرمنہاجالقرآن محمد زمان مغل ودیگررہنماؤں نے ملکرکیک کاٹا زاہد الحسن صدیقی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرپاکستان عوامی تحریک اورمنہاج القرآن کے سٹی وضلعی عہدیداران موجود تھے خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد اقبال زاہد الحسن صدیقی حاجی زمان مغل ودیگرنے یوم تاسیس کے موقع پر ادارہ منہاج القرآن کی خدمات اوربانی قائد تحریک شیخ الاسلام کی دین اسلام کے لئے خدمات کوخراج تحسین پیش کیا رہنماؤں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے عشق نبی اورمحبت رسول کے فروغ کے لئے دین اسلام کامثبت چہرہ دنیا میں پیش کرنے میں اہم کردارادا کیاہے ڈاکٹرطاہرالقادری دورہ حاضرکے ولی ہیں جنہوں نے معاشرے میں فروغ تعلیم انسانی حقوق کی آگاہی کے لئے بڑا کردارادا کیا چوہدری امجد اقبال حاجی زمان مغل زاہد الحسن صدیقی نے کہاکہ ادارہ منہاج القرآن کے زیراہتمام سکولز کالجز یونیورسٹی کی بڑی چین اس بات کاثبوت ہے ماہرقانون ہمایوں غنی ایڈوکیٹ نے کہاکہ پاکستان کے معاشرے میں منہاج القرآن ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت میں دینی اقدارکوفروغ دینے کے لئے قرآن کی تعلیمات کوعام کرنے کے لئے کردارادا کررہی ہے اوریہ عظیم جدوجہد 1980میں شروع ہوئی آئندہ بھی جاری رہے گی اس موقع پرسلیم رضامحمد عادل حافظ سلیم کھوکھرصفی اللہ کھوکھرودیگرموجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات