Published: 18-10-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)جناح پبلک سکول حافظ حیات گجرات کا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ کے منعقد ہوا۔ میاں عمران مسعود سابق وفاقی وزیر تعلیم، پرنسپل ظہیر احمد جان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے جناح پبلک سکول کی تعلیمی سر گرمیوں کو سراہا گیا اور کہا کہ ضلع گجرات کے شہریوں کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جناح پبلک سکول پر ویز الہی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے جگہ حاصل کی جارہی ہے،جناح پبلک سکول پر ویز الہی کیمپس میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے بورڈنگ ہاؤس / ہاسٹل کی سہولیات مہیا کی جائیں گی، اور ادارے کو ملکی اور بین الا قوامی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، اجلاس میں اسکول فیس اور ٹرانسپورٹ فیس کے معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔