Published: 18-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)ڈاک نشست میں اظہارخیال کرتے ہوئے امتیازکوثرکاکہناتھاکہ زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے میرے بعد فیملی ممبران فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرینگے کوشش ہے کہ رشیدہ شفیع کوایک ٹرسٹ بنادیاجائے جس میں بورڈ ممبران بنائے جائیں جوتمام معاملات دیکھ سکیں۔امتیازکوثرکاکہناتھاکہ نیویارک امریکہ میں دس سال جہد مسلسل کی جس کے بعد پاکستان میں بھائیوں کے ساتھ ملکرٹرین سوپ فیکٹری شروع کی الحمد للہ آج اللہ تعالیٰ کابڑا کرم وفضل ہے اوراسی کی عطا میں سے غریب ودکھی انسانیت کی خدمت پرخرچ کررہے ہیں،دوبیٹے اورایک بیٹی ہیں،ایک بیٹا کینیڈا میں بسلسلہ روزگارمقیم ہے جبکہ دوسرا میرے ساتھ کام کرتاہے جبکہ بیٹی میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہے اللہ تعالیٰ کی ذات کرم کاجتنابھی شکرادا کروں کم ہے