چوہدری حسین الٰہی سے نت ہاؤس میں وفود کی دن بھرملاقاتیں، اہم امور بارے مشاورت

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا نت ہاؤس میں مصروف ترین دن، دن گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک مسلسلعمائدین سے ملاقاتیں کرتے رہے، مسائل سنے اور انکے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو بھی ہدایات دیتے رہے، چوہدری حسین الٰہی سے گجرات ضلع بالخصوص این اے 68کی مختلف کونسلوں کے عمائدین نے ملاقاتیں کیں جن میں چوہدری شیراز الحق بڈھن، مرزا وحید بیگ گوشی، چوہدری الیاس شاہ متیہ، چوہدری جاوید باہووال، چوہدری اسلم چنڈالہ،چوہدری مبشر حسین معروف،چوہدری نواز گوندل رانمبڑیانوالہ، چوہدری آصف رامکے،چوہدری خاور سعید وڑائچ،چوہدری نذیر احمد قلعہ، چوہدری عامر نذیر، باؤ شہبا ز بٹ، ندیم اقبال مہر سرخپور، چوہدری خورشید عالم سانتل، صاحبزادہ سید ظہور امجد گیلانی، چوہدری آصف دھول سرائے، ملک لطیف نمبردا ر،چوہدری ارشد کالس، باسط علی و دیگر نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا،چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی،چوہدری فاروق افگن نے ملاقات کے دوران چوہدری حسین الٰہی کو شہباز پور کے اراضی کے دیرینہ مسائل بارے آگاہ کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات