Published: 20-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)ممتازبزنس مین، چیف ایگزیکٹو ریورگارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی چوہدری اعجازاحمد وڑائچ شاہدولہ ٹاؤن نے کڈنی سنٹرگجرات میٹنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کڈنی سنٹرکیلئے ہمارے تمام وسائل حاضر،صدرمیاں محمداعجازجیسی مخلص وبے لوث عوامی خدمتگارکے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،50ڈائلیسزمشینوں کاٹارگٹ مکمل ہونے کے بعد کڈنی سنٹرمیں ویٹنگ لسٹ پرموجود ڈائلیسزمریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات بہتراندازمیں میسرآئیں گی،انہوں نے جرمنی کی ممتازکاروباری شخصیات چوہدری اظہرحسین ساہی، چوہدری مقصودسندھو،چوہدری ٹکاخان کی کاوشوں کوبھی سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کاوشوں سے جرمنی میں کڈنی سنٹرفنڈ ریزنگ کامیاب رہی انشاء اللہ فنڈ ریزنگ کادائر ہ کار دیگریورپی ممالک سمیت امریکہ تک پھیلائیں گے،چوہدری اعجازوڑائچ نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں نے ہماری ایک کال پرلبیک کہتے ہوئے کروڑوں روپے عطیات فراہم کرکے ہمارا مان بڑھایا انشا ء اللہ صدقہ جاریہ کے اس مشن کی تکمیل کیلئے بھرپوراقدامات کرتے رہیں گے۔