Published: 20-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)کڈنی سنٹرماہانہ اجلاس میں ڈنمارک کی ممتازکاروباری شخصیت اعجازڈارنے کڈنی سنٹرڈائلیسزیضوں کیلئے ایک لاکھ روپے نقد صدرکڈنی سنٹرگجرات میاں محمداعجاز کوپیش کرتے ہوئے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ستوانگرناروے کے معروف سرجن ڈاکٹرنوخیزاحمد چوہدری کے چچا چوہدری فیاض احمدپیروشاہ نے میاں محمداعجاز کی کڈنی سنٹرگجرات کیلئے بے لوث خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ کڈنی سنٹرگجرات میں مریضوں کوفراہم کی جانیوالی ڈائلیسزسہولیات اسلام آباد، لاہورکراچی کے ہسپتالوں سے بھی کسی طور پرکم نہیں یہاں آکردلی مسرت محسوس کررہاہوں اورہم سمجھتے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے فراہم کردہ کروڑوں روپے کے عطیات صحیح معنوں میں مستحقین وغریب نادارمریضوں کے علاج معالجہ پرخرچ کیے جارہے ہیں انہوں نے اس بات کابھی عہد کیاکہ انشاء اللہ آئندہ بھی کڈنی سنٹرگجرات کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔میاں محمداعجازنے اعجازڈارڈنمارک اورچوہدری فیاض کاشکریہ ادا کیا۔