Published: 20-10-2022
گجرات(ارشد علی سے)تھانہ ککرالی کے گاؤں بٹر میں فائرنگ کے واقعہ میں ادھیڑ عمر شخص ملک صابر حسنی ولد ملک منشاء گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویش ناک حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم تو گیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ککرالی موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی پر پیش آیا پولیس تھانہ ککرالی مصروف تفتیش ہے ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی کھاریاں، ایس ایچ او ککرالی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔