Published: 21-10-2022
لاہور (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کو گندم کے معاملے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب لفظوں کا ہیر پھیر بند کریں حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سیکٹر سے گندم نہیں منگوانی۔ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ دو وفاقی اداروں پاسکو یا ٹی سی پی کے ذریعے ہمیں ایک لاکھ ٹن گندم دیں۔ اس گندم کے پیسے بھی حکومت پنجاب نے دینے ہیں۔ آپ مہربانی کر کے یہ ٹوپی ڈرامہ بند کریں۔