Published: 21-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے نت ہاؤس اور حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، چوہدری حسین الٰہی نے کڑیانوالہ، ملہو کھوکھر،کوٹ میر حسین، چیچیاں بارو، جید پور کا تعزیتی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا، چوہدری حسین الٰہی سے نت ہاؤس میں عمائدین نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا اس موقع پر چوہدری خالد اصغر گھرال، ڈاکٹر شاہنوا زاجنالہ،چوہدری منیر احمد ملہی، ملک بابر رزاق بھی موجود تھے، چوہدری حسین الٰہی نے ملہو کھوکھرمیں ملک طیب کے صاحبزادے ملک ریحان کی وفات پر، ملک اکرم کے بھائی ملک عابد کی وفات پر، ملک اسرار کے والد ملک ڈاکٹر سلیم کی وفات پر، ملک ناصر کے بھائی ملک قیصر کی وفات پر، ملک عمیر ایڈووکیٹ کے والد ملک اعظم ایڈووکیٹ کی وفات پر ملک ریاض کے بھائی ملک نواز کی وفات پر، کوٹ میر حسین میں سید عاصم رضا، سید تقویم رضا کی والدہ محترمہ اور سید علی شاہ کی خالہ جان کی وفات پر، کڑیانوالہ میں محمد علی جسراء کی والدہ کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پرجا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہارا فسوس کیا ا س موقع پرچوہدری شان ظفر حاجیوالہ، سابق ناظم عبدالحمید بٹ، سابق ناظم ملک محمد رزاق، سابق چیئرمین ملک گلزار حسین، ملک مقبول حسین کھوکھر، ملک بابر رزاق، حسن رضا بھٹی، یاسر بھٹی، شاہد تبسم جسراء، رمیض بھٹی، راجہ مظہر حسین بٹ، مہر محمد اشرف، مرزا وحید بیگ گوشی، چوہدری احسان چیچی، ارسلان طارق ماجرہ و دیگر معززین بھی موجود تھے۔