نوابزادہ طاہر الملک، راجہ روئف کی نماز جنازہ میں شریک

Published: 21-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے گزشتہ روز حلقہ میں مصروف ترین دن گزارہ، درجنوں دیہات کا دورہ کیا، مختلف مقاما ت پر فاتحہ خوانی کی، عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ طاہر الملک نے یونین کونسل اجنالہ کے گاؤں مل میں چوہدری رخسار مل سابق جنرل کونسلر کے چچا، چوہدری امتنان لیاقت کے والد محترم، گاؤں بھروال میں چوہدری انور بھروال کے بھائی، چوہدری اظہر بھروال کے دامادکی وفات پر اظہا رتعزیت کیا اور مرحومین کی رہائشگاہوں پر جا کر دعائے مغفرت کی اس موقع پر سابق چیئر مین چوہدر ی وقار نصر بھروال، چوہدری کاشف محمود فتح پور،ماسٹر جمشید اجنالہ بھی موجود تھے۔ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا ایم این اے، صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک، سابق چیئر مین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے سابق چیئر مین راجہ رؤف کی نماز جنازہ میں شرکت کی، راجہ رؤف کے بھائی اور صاحبزادے کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں پرسہ دیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر چوہدری ذیشان یونس، چوہدری علی وڑائچ کلاچور، چوہدری کاشف محمود فتح پور بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات