Published: 21-10-2022
گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے حلقہ پی پی28کے مختلف دیہات کا دورہ کیا، درجنوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی، شادی تقریبات میں شرکت کی، عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں، بزرگ ساتھیوں کی خیریت دریافت کی، حلقہ کی موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی، نوابزادہ طاہر الملک نے پی پی28کے دورہ کے دوران عمائدین کے ساتھ ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو ملک انتہائی مشکل ترین حالات سے گزر رہا تھا وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربہ کی بنیاد پر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی طرف گامزن کردیا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وزیر اعظم شہباز شریف جس طرح ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں اور دن رات عوام کو ریلیف دینے میں کوشاں ہیں وہ وقت دور نہیں جب ملک پر چھائے تحریک انصاف کی نحوست کے بادل چھٹ جائیں گے اور میاں برادران کی قیادت میں ملک 2013سے 2018کے ترقی یافتہ دور میں داخل ہو گا، اس موقع پر سابق چیئر مین چوہدری کاشف محمود فتح پور، سابق چیئر مین چوہدری وقار نصر بھروال، حاجی چوہدری اظہر بھروال، مولوی ظفر اقبال بھروال، سعید انور بھروال، چوہدری انور بھروال، چوہدری انصر بھروال، چوہدری اصغر، چوہدری سفیان، چوہدری یاسین گجر، چوہدری ظفر مہدی مل، ملک مہدی اعوان شریف، میاں سعادت اعوان شریف،چوہدری تقویم مل، چوہدری علی حسن گجر، چوہدری سجاد مہدی مل، چوہدری غفار اصغر مل، ماسٹر جمشید اجنالہ کے علاوہ عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔