Published: 21-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) سابق کوآرڈی نیٹرچوہدری مدثررضامچھیانہ کا گجرات میں مصروف دن، قائد انقلاب عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے ساتھیوں سے لائحہ عمل طے کیا اور کارکنان اور اپنے ساتھیوں کو اس حوالے سے تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ مارچ میں شرکت کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئیں ان سے ڈیر ہ مچھ یانہ پر ممتاز شخصیات نے ملاقاتیں کیں تحریک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد نے ان سے اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیالات کیا چوہدری مدثر مچھ یانہ کی انجم کالونی گجرات آمد شہبازبٹ۔شوال بٹ کے گھر عمران خان کی اکتوبر میں لانگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے میٹنگ جس میں عمرفاروق بٹ۔اقبال بٹ۔ملک رضوان۔راجہ حمزہ۔مقدس بٹ۔افتخاربٹ۔محمدریاض۔چوہدری عنصر۔محمدفاروق بٹ اوردیگر اہل محلہ کی شرکت چوہدری مدثرمچھیانہ کی قیادت میں لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے پرازم ہیں۔ چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہاکہ گجرات کے عوام نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکیا ہے انشاء اللہ آئندہ بھی کریں ہیں عمران خان کی کال کے منتظر ہیں انشاء اللہ حقیقی آزادی کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔