ہر لمحہ عمران خان کیساتھ، مقبولیت لیڈر کو ناہل کرنا قوم کیساتھ سنگین مذاق، چوہدری پرویز الٰہی

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھریپرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں اورعمران خان کو نااہل قراردینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔یہ انصاف کا قتل عام ہوا۔کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا۔ کپتان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے۔الیکشن کمیشن کافیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات