Published: 22-10-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔ کپتان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے۔ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے۔ فیصلے میں انصاف کا قتل عام ہوا ہے۔ کپتان سرخرو ہے اور رہے گا۔