Published: 22-10-2022
گجرات(ارشد محمود سے) توشہ خانہ ریفرنس کیس فیصلہ الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلہ سے عمران خان کی کرپشن اور جعل سازی سب پر عیاں ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزاد ہ طاہر الملک نے گزشتہ روز حلقہ پی پی28کے دورہ کے دوران عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نا اہلی اور الیکشن کمیشن کو تاریخی فیصلہ سنانے پر مسلم لیگ ن لیگ سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکریہ ادا کرتے ہیں جس کے فضل و کرم سے ملک کو بڑے عذاب سے نجات مل گئی، نوابزادہ طاہر الملک نے کہاکہ انشاء اللہ اب میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن ہے، نوابزادہ طاہر الملک نے کہاکہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا، دوست ممالک کی طرف سے دیئے گئے تحائف کو ہی بچ کر کھانے والا کیا ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان یہودی ایجنڈا پر کام کر رہا تھا جس کا بھانڈ پھوٹ چکا ہے اور ملک کے غیور عوام اس کی نا اہل اور جعل سازی کو اچھی طرح جان چکے ہیں انشاء اللہ اب عدالت سے اسے سزا ہوگی اور وہ جیل یاترا پر جائے گا،نوابزاد ہ طاہر الملک نے کہاکہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن جب بھی برسر اقتدار آئی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام کو ریلیف فراہم کیا مگر نا اہل عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ہی ملک کا بیڑہ غرق کر رکھ دیا، ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا معیشت کو تباہ و برباد کر دیا، عمران خان نے اپنے چند سالوں کے اقتدار میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات ختم کردیئے سی پیک جیسے منصوبوں کو بند کروا دیا وہی بھی چند پیسوں کی خاطر انشاء اللہ جس طرح اس نا اہل خان کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا اسی طرح عدالت سے بھی سزا ہوگی اور ملک کو اس فتہ خان سے ہمیشہ ہمیشہ کے نجات مل جائے گی۔