Published: 22-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات کے چیف کو آرڈنیٹر و سابق چیئرمین چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے میاں عمران مسعود کے گھر جا کر انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کااظہار کیامیاں پرویز اختر پگانوالہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس کے بعد نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں گھوسٹ سکولز خاتمہ کے ساتھ اصلاحات سے تعلیمی انقلاب لانے والے سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود (چیئرمین) وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے اقدامات کریں گے انہوں نے سابق دور میں بھی فروغ تعلیم کے لیے اقدامات کئے جس سے پنجاب میں خواندگی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا اب بھی ایسا ہی ہو گا ہم چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ورکرز نوازی کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔