عمران خان کی نا اہلی پر کھاریاں میں جی تی روڈ بند، کارکنوں کا شدید احتجاج

Published: 22-10-2022

Cinque Terre

کھاریاں (شہزاداحمد سے) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دینے کیخلاف ملک کے دیگر حصوں کیطرح کھاریاں میں بھی کارکنوں نے جی ٹی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔کارکنوں نے الیکشن کمیشن کیخلاف نعرے بازی بھی کی احتجاج کے موقع پر ایم پی اے میاں اختر حیات۔۔چوہدری ناصر احمد چھپر۔۔چوہدری مختار احمد ڈھلممتاز ڈار۔۔میاں ندیم اور کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔جی ٹی روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اسلام آباد سے لاہور جانیوالے مسافر پھنس گئے۔۔ڈی ایس پی کھاریاں۔۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں بھی نفری کے ہمراہ موجود رہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات