Published: 23-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ (سابق کو آرڈنیٹر وزیر اعظم) کی خصوصی ملاقات، آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل، لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو یقین دھانی کروائی کہ پور ی قوم اور بالخصوص گجرات کے عوام آپ کے ساتھ ہیں اور پوری قوم نے نااہلی کی سازش کو مسترد کر دیا ہے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے بعد ازاں نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سازشی ٹولہ عملی طور پر عوام کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور اسی وجہ سے یہ لوگ نااہلی کا ڈرامہ رچا کر قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن اور عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہے اور ان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب قائد انقلاب عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے اور عوام کا سیلاب نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائے گی ضمنی الیکشن میں انہیں اپنی حیثیت کا اندا ہ ہو چکا ہے اور پورے ملک کے عوام نے عمران خان کا ساتھ دیکر ثابت کردیا ہے کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے۔