چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کر کے گاؤں سانگو کے ن لیگی مسلم لیگ میں شامل

Published: 23-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) این اے 68میں ن  لیگیوں کو بڑا دھچکا، گاؤں سانگو سے ن لیگی ساتھی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے،ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا، ن لیگی راہنما چوہدری فضل حسین نے ساتھیوں سنگ دھڑے سمیت مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی شمولیت میں اہم کردار چوہدری بابر جٹ ڈب اور چوہدری امتیاز رنگڑہ نے ادا کیا چوہدری فضل حسین کے ساتھ چوہدری ادریس گجر،چوہدری جمعہ گجر، چوہدری ادریس،چوہدری راشد گجر شامل تھے، چوہدری حسین الٰہی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں ویلکم کیا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آج کا اخبار
اشتہارات