عمران خان کی نا اہلی پر مسلم لیگ ن گجرات سٹی کے زیر اہتمام اظہار تشکر تقریب

Published: 23-10-2022

Cinque Terre

گجرات(محبوب عالم)سابق میئر گجرات حاجی  ناصر محمود کے رابطہ آفس میں پاکستان مسلم لیگ ن سٹی گجرات کے زیر اہتمام عمران خان کی نااہلی پر جشن منایا گیا۔مٹھائی تقسیم کی گئی۔مسلم لیگی کارکنوں نے پارٹی لیڈرز میاں نواشریف میاں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر حاجی ناصر محمود نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ہماری قائدین پر چوری کے الزامات لگاتا تھا عمران خان خود چور اور ناہل ثابت ہوگیا ہے۔اس نے پورے پاکستان کا نام انٹرنیشنل لیول پر بدنام کیا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے ملنے والے تحفے حکومت پاکستان کے ہوتے ہین۔اگرکوئی وزیراعظم لینا چاہے تو وہ تحفے کی قیمت ادا کر کے لے سکتا ہے۔عمران خان نے بغیر پیسے دیئے توشہ خانہ سے تحفے لیکر بیچ دیئے اور جو پیسے ملے ان مین سے کچھ حکومت کے پاد جمع کرالئے اور باقی جیب میں ڈال لئے۔ سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ کیا ہمیں اسپر آپ سب کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیس کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کی ذات کا خصوصی کر م ہو ا ہے فتنہ خا ن نے گذشتہ 3 سالوں میں ماسوائے جھوٹے مقدمات کے کچھ نہیں کیا۔ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اتے ہی ڈالر اور پیٹرول سستا ہوا ہے۔انشا  اللہ بجلی گیس بھی سستی ہو گی۔بڑے جلسے کرنا کو ئی کام نہیں۔میاں نواز شریف نے گجرات میں اربوں روپے کے منصوبے لگائے۔لوڈشیڈنگ ختم کی۔دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔موٹروے بنائی۔مخالفین کی گجرات میں صرف تختیاں لگ رہی ہیں راہنما ن لیگ چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے رابطہ آفس حاجی ناصر پر ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے ہماری عدلیہ مضبوط ہو کر فیصلے کرے۔قوم کی نظریں عدلیہ پر ہین جس ملک کی عدلیہ مضبوط ہو گی وہی ملک ترقی کرتے ہیں۔عدلیہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئے۔شور ڈالکردھمکیاں دے کر فیصلے لئے جائیں تو وہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہوتے اللہ تعالیٰ ملک کے اداروں کو شرپسندوں سے بچاے۔آنیوالا وقت پاکستان کی بہتری کے لئے ہو۔اگراقامے میں میاں نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔حقیقت سب کے سامنے ہیں۔اس موقع پر چوہدری طاہر مانڈہ مرزا شہزاد بیگ،راجہ بشارت، جاوید گجر،سید طلحہ حسین،اور دیگر نے خطاب کیا

آج کا اخبار
اشتہارات