Published: 23-10-2022
گجرات (ارشد علی) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران جلالپورجٹاں اور گردو نواح کے علاقوں میں راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو خوف زدہ کررکھا تھا۔ وراداتیں کرنے والا گینگ خطرناک اسلحہ سے لیس ہو کر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی، طلائی زیورات وغیرہ چھین لیتا تھا۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے اس خطرناک گینگ کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرم گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں SI رائے فیاض احمد۔ اے ایس آئی شرجیل اسلم اور دیگر تجربہ کار پولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت کی کہ راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو جلد از جلد گرفتار کرکے شہریوں سے لوٹا ہوا مال برآمد کیا جائے۔ جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت، جانفشانی اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عباس گینگ کے چار کارکنوں کوخصوصی آپریشن کرکے مختلف جگہوں سے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے ساتھ ایک خاتون بھی ملوث تھی جو بازارمیں شاپنگ کے لیے آئی ہوئی خواتین جنہوں نے طلائی زیورات پہنے ہوتے تھے کی ریکی کرتی رہتی اور ساتھی ملزمان کومخصوص خواتین کے متعلق اطلاع کر دیتی۔ جو گینگ کے دیگر کارندے ساتھی ملزمہ کی نشاندہی پرطلائی زیورات پہننے والی خواتین کو مختلف جگہوں پر روک کر اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات و نقدی وغیرہ چھین لیتے تھے۔گرفتار ملزمان میں 1۔عباس عرف رضا ولد محمد انیس سکنہ گوجرانوالہ2۔حسن علی ولد محمد خالد سکنہ گوجرانوالہ3۔بادل حسین ولد خالد سکنہ لاہور4۔ثنا ء زاہد زوجہ زاہد علی جاوید سکنہ گوجرانوالہ شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈا125اور3عدد پسٹل 30بورجبکہ مال مسروقہ طلائی زیوارات 13تولے مالیتی 17لاکھ 50 ہزار نقدی 13لاکھ روپیگھریلو سامان مالیتی 3لاکھ 50ہزار روپے برآمد ہوا ملزمان سے تفتیش جاری ہے