پروفیسر سرفراز جعفری کی برسی امام بارگاہ حسینیہ میں مجلس

Published: 23-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)صدر حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری مرحوم کی پہلی برسی کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا،جس میں شرکاء کی کثیرتعداد نے شرکت کی،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے حج الاسلام والمسلمین علامہ اصغریزدانی نے کہاکہ سید سرفرازحسین جعفری مرحوم ضلع گجرات میں اتحاد امت کے لئے ہمیشہ سرگرداں رہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد امت کے لئے وقف کئے رکھیں امت کی وحدت میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ان کا نام سرفراز تھا وہ اس دنیا میں بھی سرفراز رہے اور آخرت میں بھی سرفراز ہوئے انہوں نے اپنی زندگی تعلیمات محمد و آل محمد کی ترویج میں بسر کی،مجلس عزا میں علامہ سید مختارشاہ مدینہ سیداں، علامہ زمان حسینی، آغا سید مبارک علی موسوی، مولاناذوالفقارقمی، مولاناموسیٰ کاظم آف معین الدین پور،صدرحسینیہ ٹرسٹ میرجواد حسین جعفری، جنرل سیکرٹری چوہدری ذاکرحسین نائب صدرحسینیہ ٹرسٹ سید محسن عباس جعفری، سید ا لطاف عباس کاظمی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علما کونسل پاکستان سید مصیب حسن زیدی،سٹی صدرشیعہ علما کونسل گجرات جواد الحسن ودیگرنے شرکت کی مجلس کے اختتام پر آغا سید مبارک علی موسوی نے مرحوم کے لیے دعا مغفرت کروائی۔

آج کا اخبار
اشتہارات