Published: 23-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)صدرمسلم لیگ ق ڈنمارک چوہدری شوکت علی مہمد چک کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں مہمانوں کی تواضح مختلف انواع واقسام کے کھانوں سے کی گئی،تقریب میں دسترخوان کی زینت اختتام تک برقراررہی، چوہدری زاہد اسلم ناروے، چوہدری شبیرحسین ناروے ودیگرفیملی ممبران کے ہمراہ مہمانوں کی خاطرمدارت میں متحرک رہے اورٹیبل ٹو ٹیبل جاکرشرکاء کاحال واحوال بھی دریافت کرتے نظرآئے بعد ازاں انہوں نے شرکاء کوپرتپاک اندازمیں رخصت کیا۔