Published: 24-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے نت ہاؤس میں یونین کونسل کسوکی کے عمائدین کی ملاقاتیں، یونین کونسل کے مسائل سمیت ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی گفتگو، مسائل کے حل کے حوالے سے مشاورت کی گئی،چوہدری حسین الٰہی سے سابق چیئرمین سیٹھ صفدر وڑائچ، سابق وائس چیئرمین چوہدری خاور سعید وڑائچ، سابق ناظم چوہدری آصف رامکے کی قیادت میں عمائدین نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے گاؤں کے مسائل بارے گفتگو کی گئی اس موقع پر چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ،چوہدری منیر احمد ملہی، مرزا عمران بیگ، حمید اللہ بھٹی، آصف وڑائچ بھاگووال، ارسلان زاہد نت، چوہدری حمزہ للہّ، عبدالرحمن گجر بھی موجود تھے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کسوکی والوں نے ہمیشہ ہمارے خاندان کے ساتھ وفا کا رشتہ بھرپور طریقے سے نبھایا اور ہر الیکشن میں پہلے سے بڑھ کر لیڈ کیساتھ ہمیں کامیاب کیا میں ان قربانیوں اور وفاؤں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، حلقہ کو ترقی و خوشحال اور ماڈل بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس لا رہا ہوں حلقہ میں نئی سڑکوں کی طرف بھی توجہ ہے تا کہ لوگوں کا مختلف علاقوں اور اضلاع میں بھی سفر آسان ہو سکے، چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کے حوالے سے خالی وعدوں پر یقین نہیں رکھتا عملاً کارکردگی سب لوگوں کے سامنے ہے یونین کونسل کسوکی میں بیشتر مسائل حل ہو چکے ہیں مزید فنڈز بھی آرہے ہیں انشاء اللہ کسی بھی گاؤں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی