Published: 24-10-2022
گجرات(ارشد محمود سے)مسلم لیگ ن حلقہ این اے68کے سینئر راہنما نوابزادہ اصغر علی نے حلقہ این اے68کے مختلف دیہات کے دورہ کے دوران عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب ساتھی متحد رہیں انشاء اللہ تعالیٰ مسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، نوابزادہ اصغر علی نے کہاکہ جس طرح عمران خان الیکشن کمیشن میں نا اہل ہوا اور جو دوسروں کو جھوٹا جھوٹا کے اراگ الاپتا پھرتا تھا وہ خود صادق امین نہیں رہا الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چوراور جعل ساز قرار دیتے ہوئے اسے نا اہل قرار دیا ہے اور وہ اب ایم این اے بھی نہیں رہا،نوابزادہ اصغر علی نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے تین سالہ دور اقتدارمیں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ورکر ز کے ساتھ سوائے انتقامی کارروائیوں کے کچھ نہیں، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، نوابزادہ اصغر علی نے کہاکہ عمران خان اس وقت جلسے جلوس اور گالم گلوچ کر تا پھر رہا ہے جب سارا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے کروڑوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ان حالات میں وہ اقتدار کی ہوس میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے اسے سوائے اپنے مفاد کچھ نظر نہیں آ رہا مگر اللہ تعالیٰ نے انصاف کیا اور وہ خود اس گڑھے میں جاگرا جو وہ دوسروں کے لئے کھود رہا تھا نوابزادہ اصغر علی نے کہاکہ آنے والے بلدیاتی و جنرل الیکشن میں این اے68سے بھر پور قوت کے ساتھ میدان میں آئیں گے، حلقہ کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے پہلے بھی اسی حلقہ سے ایک لمبا عرصہ اقتدار میں رہے ہیں عوام ان کے جھوٹ اور فریب کو جان چکے ہیں کہ جب بھی الیکشن کے دن قریب آتے ہیں تو وہ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر حلقہ این اے68کے عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ کسی کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے۔