ممتاز صنعتکار الحاج امجد فاروق کی ڈیرہ سید طالب شاہ آمد، مبارکباد

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے)سید عدیل عباس شاہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب۔ممتاز بزنس مین الحاج امجد فاروق(نیشنل فرنیچرز) کی ڈیرہ سید طالب حسین شاہ معین الدین پور آمد۔سید عدیلعباس شاہ،سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ سے ملاقات اہم امور بارے تبادلہ خیالات۔ہار پہناکر مبارکباد دی۔کافی دیر موجود رہے الحاج امجد فاروق نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے فرائض منصبی بطریق احسن انجام دینگے اور علاقائی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروا کر علاقہ کے عوام کو براہ راست ریلیف دینگے۔سید عدیل عباس شاہ نے کہا کہ الحاج امجد فاروق نے یہاں آکر ہمارا مان بڑھا انکی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہونگا۔اس موقع پر پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات