Published: 26-09-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ویژنری لیڈر، سرپلس پنجاب کے ضامن چوہدری پرویز الٰہی سے سید ضمیر حسین شاہ کی قیادت میں گجرات کی سادات برادری کے سرکردہ افراد کی کنجاہ ہاؤس میں خصوصی ملاقات، پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا، ملاقات کرنیوالوں میں عاطف عظمت سید بیووالی، ڈاکٹر سید طلعت اقبال، سید توحید شاہ، سید فضیلت شاہ، سید توصیف شاہ شامل تھے،چوہدری خالد اصغر گھرال، میاں عمران مسعود بھی موجود تھے،چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران عمائدین نے گجرات کو ڈویژن بنانے اور اربوں روپے گجرات کے لئے منظور کروانے پر شکریہ ادا کیا اور تمام میگا پراجیکٹس جنہیں کابینہ کے ذریعے منظور کیا جانا تھا انہیں چند ہفتوں میں منظور کروا کر کام شروع کروانے اور گجرات کو حقیقی ترقی کی طرف گامزن کرنے کو بھی سراہا گیا،چوہدری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات والوں نے جس طرح مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے میرا بھی حق بنتا ہے کہ گجرات والوں کے لئے کچھ کر جاؤں تاکہ گجرات ترقی کے حوالے سے باقی اضلاع میں سرفہرست ہوئے اور جس طرح پچھلے دس سالوں میں نظر انداز کیا گیا اس سے زیادہ کام یہاں ہو سکیں، الحمدللہ آج گجرات ڈویژن، جلالپور جٹاں اور کنجاہ تحصیل بن چکی ہے، ڈویژنل دفاتر اور تحصیل دفاتر مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونگے اور انشاء اللہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔