Published: 26-09-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) امیدوار چیئرمین چوہدری عکاظ ضیاء متہ سوک کلاں کے اعزاز میں وڑائچانوالہ گاؤں کا بڑا حمایتی اکٹھ، عاطف عظمت حسین سید بیووالی اور سید ضمیر حسین شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈائمنڈ مارکی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری کاشف وڑائچ کے زیر اہتمام حمایتی اکٹھ کا انعقاد ہوا جس میں پورے گاؤں کے افراد نے شرکت کی اور چوہدری عکاظ ضیاء متہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اور ساتھ چلنے کا عہد کیا، حمایتی اکٹھ میں ممتا ز شخصیات پیر حسنین غضنفر نوشاہی، چوہدری نعمان نصیر وڑائچ چک کالا، چوہدری نوید ظفر وڑائچ چک کالا، چوہدری عمران ظفر وڑائچ نے بھرپور کردار ادا کیا، دیگر مہمانوں میں نمایاں چوہدری نعمان وڑائچ چک کالا،چوہدری سالک اعجاز،چوہدری ولایت متہ،چوہدری شہباز متہ،چوہدری عمران نوازش،چوہدری ابرار وڑائچ، چوہدری عمران ظفر،چوہدری شعیب وڑائچ، چوہدری علی حسین وڑائچ،چوہدری عباس چک کالا،ڈاکٹر ملک عثمان، چوہدری نوید جٹ، ملک افتخار سوک کلاں، احسان غفاری، اعجاز رندھاوا و دیگر شریک ہوئے عاطف عظمت سید، چوہدری عکاظ ضیاء متہ گاڑیوں کے بڑے قافلے کیساتھ حمایتی اکٹھ میں شریک ہوئے، چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے اکٹھ سے قبل وڑائچانوالہ میں چوہدری کاشف وڑائچ کے ہمراہ چوہدری احسن وڑائچ مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اس موقع پر انکے ساتھ چوہدری نعمان وڑائچ چک کالہ،چوہدری نوید ظفر وڑائچ چک کالا،چوہدری عمران وڑائچ چک کالا و دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر عاطف عظمت سید نے چوہدری عکاظ ضیاء متہ کی کامیابی اور وڑائچانوالہ گاؤں کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی تقریب سے سید ضمیر حسین شاہ، عاطف عظمت سید اور چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے خطاب بھی کیا اور میزبانی کرنے والے اور حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے کہا کہ جنہوں نے آج میری بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور مجھے عزت بخشی انکی محبت کو کبھی نہیں بھول سکتا انشاء اللہ وڑائچانوالہ کے باسیوں کی خدمت کر کے نیوندرا چکاؤں گا،چوہدری کاشف وڑائچ نے آنے والے عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری عکاظ ضیاء متہ ہمارے بھائی ہیں انکے شانہ بشانہ رہتے ہوئے کام کرینگے اور خدمت مشن میں ساتھ دینگے۔