بزرگان آوان شریف، مہمدہ شریف کا عرس تقریبات کا آغاز

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

ؓگجرات(احسان اللہ اعظم سے) بزرگان دین آستانہ عالیہ آوان شریف، مہمدہ شریف کے سالانہ عرس مبارک کی پروقار تقریبات کا آغاز، سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف، آوان شریف پیر صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی زیر صدارت منعقد ہوئیں عرس تقریبات کی قیادت صاحبزاد ہ مسرور الحق آوانی،صاحبزادہ مجتبیٰ حسان محبوب نے کی جبکہ نگرانی کے امور صاحبزادہ محمد عبدالرحمن زیب آستانہ عالیہ آوان شریف، مہمدہ شریف نے کی عرس مبارک کا باقاعدہ آغاز حضرت صاحبزادہ محبوب عالم صاحب، صاحبزادہ مظہرالحق، صاحبزادہ منصور الحق آوانی، صاحبزادہ پیرمقصود الحق آوانی کے مزارت کوغسل دے کر کیا گیا پیر صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے سنگیوں کے ہمراہ دربار شریف پر پھول چڑھائے قرآن و نعت خوانی کی خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا ملکی شہرت یافتہ قراء و نعت خوان حضرات اور پیران کرام، عقیدت مندوں نے شرکت کی فضاء درود اسلام سے معطر رہی میاں محمد صفدر، میاں جمال صفدر، میاں بلال صفدرنے انتظامی امور پر معاونت کی ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے عقیدت مند شریک ہوئے۔

آج کا اخبار
اشتہارات