امتیاز میگا مال جشن گجرات انعامات کی 30 نومبر کو قرعہ اندازی

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل چین امتیاز میگا کی طرف سے جشن گجرات بچت بھی انعامات بھی کی سکیم میں گولڈ کیساتھ ساتھ سوزوکی مہران گاڑی بھی شامل کر لی گئی اور اس کے ساتھ ڈھیروں انعامات 30 نومبر کو قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے جائیں گے۔ امتیاز میگا گجرات میں 10 ہزار روپے کی شاپنگ پر انعامی کوپن دیا جا رہا ہے اور 30 نومبر کو لکی ڈارکے ذریعے قرعہ اندازی ہو گی اور اس قرعہ اندازی میں میران گاڑی، گولڈ، واشنگ مشینیں، کوکنگ رینج، موبائل فون، ایل ای ڈی ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈھیروں انعامات رکھے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 3 ماہ قبل بھی گجرات میں کالٹیس کار، موٹر سائیکل، واشنگ مشینیں، کوکنگ رینج اور دیگر 50 لاکھ روپے سے زائد کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کودیئے گئے

آج کا اخبار
اشتہارات