گجرات کیلئے ڈاکٹرز کی عارضی بھرتی 60 آسامیوں کیلئے 14 سو سے زائد امید واران

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع گجرات میں ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے میل اور فی میل ڈاکٹر ز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی کی جارہی ہے تحصیل لیول ہسپتال‘رورل ہیلتھ سنٹر‘ بنیادی مراکز صحت کی 60 سیٹوں پر ڈاکٹرز/ کنسلٹنٹ بھرتی ہورہے ہیں ان60 آسامیوں پر بھرتی ہونے کیلئے1400 کے قریب مردوخواتین نے اپنی درخواستیں سی ای او ہیلتھ کے آفس میں جمع کرادی ہیں گذشتہ روز انٹرویو کا آغاز ہوا ہے ڈی سی گجرات عامر شہزاد کنگ‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم جنجوعہ‘ اے ڈی سی فنانس‘ ڈی ایچ او‘ ایچ آر‘ انچارج میٹرنٹی ہسپتال اور ایک سیکرٹری صحت کا نمائندہ کمیٹی کا ممبر ہے جو کہ بھرتی ہونے کے خواہشمندوں کے انٹرویو کررہا ہے ڈی سی گجرات عامر شہزاد کنگ نے بتایا ہے کہ تمام بھرتی میرٹ پر ہوگئی سی ای او ہیلتھ ایک پروفیشنل آفیسر ہیں دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر صوبائی حکومت ریگولر ڈاکٹر ز بھرتی کرکے گجرات بجھوادیتی ہے تو ان عارضی طور پر بھرتی ہونیوالوں کو فارغ کردیا جائیگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات