Published: 28-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) سابق کو آرڈ ینٹر وزیر اعظم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہاکہ عمران خان کالانگ مارچ صرف اور صرف ملک وقوم کی فلاح وبہبود اور قومی ترقی کے لیے ہے نااہل حکمرانوں کے خلاف جہاد ہے جس میں تحریک انصاف کیکارکنان اورعوام شریک ہونگے آج گجرات سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ لاہورپہنچیں گے جہاں سے قائدانقلاب عمران خان کے ساتھ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو نگے چوہدری مدثررضا مچھ یانہ نے کہاکہ لانگ مارچ کا گجرات پہنچنے پر پروقار استقبال کیا جائے اور تحریک انصاف کے کارکنان یہاں سب مرکزی قافلے میں شریک ہونگے انشاء اللہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ ملک وقوم کی تقدیر بدل کررکھ دے گا اورملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا باعث بنے گا اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہمارے عزائم کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک بچانے کے لیے نکلی ہی انشا ء اللہ تحریک انصاف ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا