الائیڈ سکول کنجاہ میں سیر ت النبی کانفرنس

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات (محبوب عالم سے) الائیڈ سکول آفیسرز کیمپس کنجاہ میں روح پرور سیرت النبی? کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی‘ چیف ایگزیکٹو الائیڈ سکول آفیسرز کیمپس کنجاہ چوہدری محمد عبداللہ‘ ڈائریکٹر چوہدری توصیف عبداللہ‘ پرنسپل چوہدری صفدر حسین‘ وائس پرنسپل زاہد فاروق سمیت طلباء و طالبات اور دیگر سٹاف نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے‘ شرکاء میں صدر چیمبر سکندر اشفاق رضی‘ سینئر نائب صدرچوہدری اسد بھٹی‘ نائب صدر معصوم قمر‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم‘ معروف سماجی شخصیت امتیاز کوثر‘ گلناز احمد آف کینیڈا‘ باؤ منیر پشاوری‘ رفعت محمود بھٹی‘ چوہدری وحید الدین‘ سیٹھ قمر خورشید‘ شیخ ابرار سعید‘ احمد حسن مٹو‘ علی ابرار جوڑا‘ حاجی اسلم جاوید‘ چوہدری نوید فاروق گوندل‘ ایگزیکٹو ممبر ز حاجی شکیل احمد قریشی‘ شیراز ڈار‘ حاجی یونس عطاری‘ شعیب طارق بٹ سمیت اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سکول کے ننھے منھے بچوں طلباء و طالبات نے خوبصورت انداز میں سیرت النبی کے حوالے سے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ سیرت النبی  کے متعلقہ بچوں سے سوالات بھی کئے گئے‘ درست جوابات پر مہمان شخصیات نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی اور بعدازاں طلباء و طالبات کی تعریف کی اور سکول انتظامیہ کو مبارکباد دی کہ بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت،قرات اور سیرت النبی کے موضع پر تقاریر پیش کیں‘ سیرت النبی کے اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹر الائیڈ سکول آفیسرز کیمپس کنجاہ چوہدری توصیف عبداللہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے تشریف لاکر آپ نے ہماری عزت افزائی کی۔انہوں نے پرنسپل و جملہ سٹاف اور طلباء و طالبات کو سیرت النبی کے حوالے سے کانفرنس خوبصورت انداز میں انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات